26 اگست 2013 - 19:30
امریکا نے شام پر جنگ تھوپنے کے لئے عالمی برادری کا لیا سہارا

امریکا کے وزیر جنگ نے کہا ہے کہ شام کے خلاف ممکنہ حملے کے متعلق عالمی برادری فیصلہ کرے گی۔

ابنا: چک ہیگل نے انڈونیشیا میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن عالمی برادری کے تعاون اور قانونی بنیاد پر شام کے خلاف فوجی کاروائی کے بارے میں فیصلہ کرے گا۔ امریکی وزیر جنگ نے کہا کہ شام کے متعلق تمام آپشن امریکا کے مدنظر ہیں۔دوسری جانب شام کے وزیر اطلاعات اور نشریات عمران الزعبی نے ایک بار پھر پیر کے روز فرانسیسی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شامی فوج نے نہ تو حال ہی میں اس ملک کے جنوب میں اور نہ ہی ماضی میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔

.......

/169